خادم حرمین شریفین کے مشیر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کے اندر ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل دیا

خادم حرمین شریفین کے مشیر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کے ...
خادم حرمین شریفین کے مشیر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کے اندر ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل دیا

  

مکہ مکرمہ ( محمد اکرم اسد ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین کے مشیر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کے اندر ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل دیا گیا، گورنر مکہ مکرمہ نے حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس ، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح کے ساتھ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور آب زمزم میں بھگوئے سوتی کپڑ ے سے صاف کیا اور خانہ کعبہ کے اندر نوافل کی ادائیگی کی یہ روحانی سلسلہ نماز فجر کے بعد شروع ہوتاہے جو گورنر کی آمد اور غسل کعبہ کے آخری مراحل مکمل ہونے کے ساتھ اختتام کو پہنچتاہے۔ غسل کعبہ کی تقریب میں حرم انتظامیہ کے اہلکار، خانہ کعبہ کے کلید بردار ، علماء مشائخ اور اسلامی ممالک کے سفارتکاروں نےبڑی تعداد میں شرکت کی.پاکستان کی طرف سے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے غسل کعبہ میں شرکت کی۔ یاد رہے خانہ کعبہ کو سال میں دو دفعہ غسل دیا جاتا ہے۔

مزید : عرب دنیا