لاہور،سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں3 فٹ لمباسانپ نکل آیا
لاہور (صباح نیوز)لاہور میں سروسزہسپتال کے گائنی وارڈ میں سانپ نکل آیا جس کی وجہ سے وارڈ میں بھگڈر مچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سروسز ہسپتال لاہور کے گائنی وارڈ میں 3فٹ لمبا سانپ نکل آیا جس کے بعد وارڈ میں عملے اور تیمارداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔بھگدڑ اور شور شرابے کی آواز سن کر ہسپتال کا سیکیورٹی عملہ موقع پر آن پہنچا جس نے اپنی مدد آپ کے تحت کافی دیر کی کوشش کے بعد سانپ کو قابو کیا اور مار ڈالا ، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان ہونے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔