پاکستان کو چاہئے کہ سی پیک میں ترکی کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیں:ترک سفیر احسن مصطفی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر احسن مصطفی نے پاکستان سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ جان کر آپ کا دل بھی خوش ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیراحسن مصطفی نے انسٹی ٹیویٹ آف مینجمنٹ سائنسزمیں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی پاکستان میں پہلے سے سرمایہ کاری کررہا ہے،حکومت کو چاہئے کہ سی پیک میں ترکی کے سرمایہ کاروں کو دعوت دینا چاہیے،خواہش ہے پاکستان سے معاشی وتعلیمی میدان میں مزیدبہتری لائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ پاک ترک دوستی چند مہینوں یا سالوں کی نہیں،اچھے اوربرے وقت میں دونوں ممالک ایک دوسری کے قریب رہے ہیں، پاک ترکی تعلقات مزیدبہتربنانےکی کوشش کروں گا،ترکی نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کوسرفہرست رکھاہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہاتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ یورپ کے لوگ نبی کریمﷺسے مسلمانوں کی وابستگی نہیں سمجھ سکتے،مسلم ممالک کو اس معاملے پر متحد ہونا چاہیے،ہم نے اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کی بھی مخالفت کی۔