محمد شہزاد نے بھارتیوں کو”دھو ڈالا“ کتنی گیندوں پر سنچری بنائی اور کتنے چھکے، چوکے مارے؟ جان کر آپ داد دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے میچ میں افغان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی باﺅلرز کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا تو اوپنرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 65 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر جاوید احمدی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی اور ایسی دھلائی کہ مداحوں کو خوش کر دیا۔
محمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 گیندوں پر سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا جبکہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 6 چھکے اور 9 چوکے بھی مارے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر چکی ہے جبکہ بھارت فائنل میں پہنچ چکی ہے۔