ملتان، چلڈرن کمپلیکس ہسپتا ل میں زکوۃٰ فنڈز نہ ملنے سے غریبوں کا علاج بند
ملتان (صباح نیوز)پنجاب کے شہر ملتان کے چلڈرن کمپلیکس ہسپتا ل میں زکوۃٰ فنڈز ختم ہونے سے غریبوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی بند ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق فنڈز کی کمی کے سبب بجلی سمیت یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی نہیں کی جاسکی جبکہ چلڈرن کمپلیکس ہسپتال کیلئے مالی سال 2019 کا بجٹ جاری نہ ہونے سے بجلی کا81 لاکھ روپے کا بل بھی ادا نہ ہوسکا جس پر میپکو کی طرف سے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ۔دوسری طرف سوشل ویلفیئر کے تحت زکو فنڈز بھی5 ماہ قبل ختم ہوچکے ہیں جس کی بنا پر غریب اور مستحق مریض بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔دیہی مرکز مٹوٹلی کے ایمرجنسی وارڈ میں بھی ادویات کی عدم دستیابی سے متعلق محمد تحسین نامی شہری نے محکمہ صحت پنجاب کے شکایت سیل میں ٹول فری نمبر پر صورتحال سے آگاہ کیا ،تاہم شکایت کا تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا ۔