پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گندم کے سرٹیفائیڈ سیڈ کا ریٹ انتہائی مہنگا کردیا،کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی 

پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گندم کے سرٹیفائیڈ سیڈ کا ریٹ انتہائی مہنگا ...
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گندم کے سرٹیفائیڈ سیڈ کا ریٹ انتہائی مہنگا کردیا،کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(زرعی رپورٹر)پنجاب میں کاشتکاروں کو گندم کا مہنگا  بیج مہیا کئے جانے پر کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گندم کی اگلی کاشت میں کسانوں کو اضافی اخراجات اٹھانا پڑیں گے جس سے مارکیٹ میں گندم کے ریٹ بڑھ جائیں گے اور مہنگائی کا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب سیڈکارپوریشن نے مبینہ طور پر گزشتہ سال کی نسبت اس سال ایک سو روپے فی بوری سرٹیفائیڈ سیڈ ڈیلروں کو مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں نجی سیڈ کمپنیوں کے بیج کی قیمتیں اسکے مقابلہ میں کم بیان کی جارہی ہیں ۔کسان ڈیلر ذرائع کا کہنا ہے کہ سال رواں کے لئے گندم کے سرٹیفائیڈ سیڈ کا ریٹ 2450روپے فی بیگ مقررکیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہی بیگ 2350روپے میں تھا جس پر گزشتہ سال بھی کسانوں نے احتجاج کیا تھا ۔کسان ذرائع کے مطابق پنجاب سیڈ کارپوریشن رواں سال کسانوں کو جو سیڈ مہیا کررہی ہے اسکے بارے مارکیٹ میں شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں جس کی وزیر اعلٰی پنجاب کو فوری تحقیقات کرانی چاہئے تاکہ فصل کی بوائی سے پہلے اس بات کی تسلی ہوجائے کہ کسانوں کو مارکیٹ میں جو بیج دیا جارہا ہے وہ مطلوبہ معیارات کے مطابق ہی ہے ۔