امریکی کانگریس کے لئے ممکنہ طور پر منتخب ہونے والی پہلی2 مسلم خواتین
واشنگٹن(این این آئی )امریکہ میں اس سال نومبر میں ہونے والے ایوان نمائندگان کے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے توقع ہے کہ مسلمان برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین پہلی مرتبہ امریکی ایوان نمائندگان کی رکن بنیں گی۔ وہ انڈیانا کے کانگریس مین آندرے کارسن کے ساتھ ایک ایسی مذہبی برادری کی رکن کی حیثیت سے امریکہ کی قومی حکومت کا حصہ بنیں گی جسے امریکہ میں بہت سے لوگ بہتر انداز میں سمجھ نہیں پائے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں مذہبی اور نسلی شناخت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور یوں یہ دونوں خواتین کامیابی کی صورت میں امریکی کانگریس کی بدلتی ہوئی شکل کی نمائندگی کریں گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس کی شروعات مشی گن سے ہوئی اور یہ مینے سوٹا میں بھی جاری رہی۔ الہان عمر اور راشدہ طلیب میں سے کسی کو بھی یہ گمان نہیں ہے کہ اس کا اختتام واشنگٹن ڈی سی میں ہو گا۔ مشی گن سے کانگریس کیلئے اْمیدوار راشدہ طلیب کہتی ہیں کہ یہ جیت کانگریس میں محض ایک سیٹ جیتنے سے کہیں دونوں ریاستوں کے پرائمری الیکشن کے ووٹرز نے اگست میں یہ پیغام دیا کہ ایک مسلمان امریکی خاتون ایک ایسے وقت میں کانگریس میں اْن کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار ہے جب اْن کے عقیدے کی مخالفت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔