پٹرول پمپ نے اپنے ٹینک میں غلطی سے پٹرول کی جگہ پانی ڈال دیا، جن گاڑیوں نے پٹرول ڈلوایا ان کا پھر کیا بنا؟ دیکھ کر ہی آپ پریشان ہوجائیں گے

پٹرول پمپ نے اپنے ٹینک میں غلطی سے پٹرول کی جگہ پانی ڈال دیا، جن گاڑیوں نے ...
پٹرول پمپ نے اپنے ٹینک میں غلطی سے پٹرول کی جگہ پانی ڈال دیا، جن گاڑیوں نے پٹرول ڈلوایا ان کا پھر کیا بنا؟ دیکھ کر ہی آپ پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ٹیسکو کمپنی کے ایک پٹرول پمپ کے ٹینک میں ورکرز نے غلطی سے پٹرول کی جگہ ایسی چیز ڈال دی کہ جو گاڑی بھی وہاں سے پٹرول بھروانے آتی، وہیں کی وہیں کھڑی رہی جاتی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس سٹیشن کے ورکرز نے ٹینک میں پٹرول کی جگہ پانی ڈال دیا تھا چنانچہ جو گاڑی بھی وہاں سے پٹرول بھرواتی وہ پٹرول پمپ کی حدود سے نکلنے سے پہلے ہی بند ہو جاتی۔ جب تک عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تب تک پٹرول پمپ پر خراب گاڑیوں کی قطاریں لگ چکی تھیں۔


رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کی طرف سے اس غلطی کا اعتراف کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”صرف ایسٹ وائل میں واقع ایک پٹرول پمپ پر یہ غلطی ہوئی۔جہاں گاڑیوں کے پے درپے خراب ہونے پر جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ سٹوریج ٹینک میں پٹرول کی بجائے پانی بھرا ہوا ہے۔ “ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے پٹرول پمپ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کئی گاڑیوں کو پمپ پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس شخص نے لکھا ہے کہ ”میری گاڑی کے علاوہ یہاں 8گاڑیاں کھڑی ہیں، اور نجانے کتنی آگے موٹروے پر اور اگلے یوٹرن پر جا کر خراب ہوئی ہوں گی۔“

مزید :

برطانیہ -