’ٹرین سٹیشن پر اس آدمی نے میری کمر پر چٹکی کاٹی تو۔۔۔‘ اس کے بعد پھر کیا ہوا؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

’ٹرین سٹیشن پر اس آدمی نے میری کمر پر چٹکی کاٹی تو۔۔۔‘ اس کے بعد پھر کیا ہوا؟ ...
’ٹرین سٹیشن پر اس آدمی نے میری کمر پر چٹکی کاٹی تو۔۔۔‘ اس کے بعد پھر کیا ہوا؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات ہر روز اور ہر جگہ پیش آتے ہیں، اور یہ بھی بدقسمتی کی بات ہے کہ اکثر خواتین جنسی ہراساں کرنے والے بدمعاشوں کے خلاف کچھ بھی کرنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ بس یہی بات ان شیطانوں کا حوصلہ بڑھاتی ہے اور وہ ہر جگہ اپنی شیطانی حرکات کرتے پھرتے ہیں۔ ایک ایسے ہی اوباش شخص نے گزشتہ دنوں امریکا کے ایک ریلوے سٹیشن پر ایک خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی۔ شاید اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ خاتون شرم کے مارے چپ ہو جانے کی بجائے پلٹ کر اس پر حملہ کر دے گی اور پھر اسے جان بچانے کے لئے ڈرے ہوئے گدھے کی طرح وہاں سے بھاگنا پڑے گا۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں چشمے والے ایک آدمی کو پلیٹ فارم پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چند لمحے بعد اسی شخص کو سٹیشن سے باہر کی جانب سرپٹ دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک خاتون کو اس کے پیچھے بھاگتے اور اس پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے زبردست حملے کے باعث وہ سخت بوکھلایا ہوا نظر آتا ہے اور یوں دوڑ لگا رہا ہے گویا کسی پاگل جانور کو راستہ سجھائی نہ دے رہا ہو۔


بعد ازاں وہ خاتون بھی سامنے آ گئیں جو اس بدبخت کے پیچھے بھاگ رہی تھیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس بد معاش شخص نے پاس سے گزرتے ہوئے انہیں غیر شائستہ اندازمیں چھوا اور اُن کی کمر پر چٹکی کاٹی تھی، جس کا انہوں نے فوری بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پلٹ کر اس گھٹیا شخص پر اچانک ایسا سخت حملہ کیا کہ وہ بوکھلا گیا اور جان بچانے کے لئے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ خاتون نے اس بزدل شخص کا تعاقب کیا اور وہاں موجود سب لوگوں نے دیکھا کہ وہ اس بدذات کا تعاقب کرتے ہوئے اسے ریلوے سٹیشن سے باہر پہنچا کر آئیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے گرینڈ سنٹرل اسٹیشن پر پیش آیا جبکہ خاتون کا نام چانٹل کسٹانن اور عمر 26 سال بتائی گئی ہے۔انہوں نے اسے معاملے کی شکایت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بھی درج کروا دی ہے جس کے بعد ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -