”عمر اکمل اور حفیظ کو ٹیم میں واپس لاﺅ کیونکہ۔۔۔“ مایہ ناز سابق کھلاڑی سلیم ملک نے ایسی وجہ بھی بتا دی کہ انضمام الحق تو کیا مکی آرتھر بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

”عمر اکمل اور حفیظ کو ٹیم میں واپس لاﺅ کیونکہ۔۔۔“ مایہ ناز سابق کھلاڑی سلیم ...
”عمر اکمل اور حفیظ کو ٹیم میں واپس لاﺅ کیونکہ۔۔۔“ مایہ ناز سابق کھلاڑی سلیم ملک نے ایسی وجہ بھی بتا دی کہ انضمام الحق تو کیا مکی آرتھر بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق مڈل آرڈر بلے باز سلیم ملک نے ایشیاءکپ میں پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا ایسا حل بتا دیا ہے کہ انضمام الحق اور مکی آرتھر بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔
سلیم ملک نے ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلے بازی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے محمد حفیظ اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپس لایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت شعیب ملک اور بابراعظم کے علاوہ کوئی ایک بھی بلے باز ایسا نہیں جو ٹیم کو آگے لے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان ابھی تک دباﺅ کا سامنا کرنا ہی نہیں سیکھے۔ وہ یہ فیصلہ ہی نہیں کر پاتے کہ شاٹ مارنی ہے یا دفاعی انداز میں کھیلنا ہے، لہٰذا خراب بیٹنگ لائن کو ٹھیک کرنے کیلئے حفیظ اور عمر اکمل دونوں کو ہی ٹیم میں واپس لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کے اوپر کے نمبروں پر کھیلنے کا فیصلہ غلط ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بیٹنگ جیت کی کنجی ہے، باﺅلنگ نہیں، سرفراز کو معلوم ہی نہیں کہ اسے کیا کرنا ہے اور کس نمبر پر بیٹنگ کرنی ہے۔ میرے خیال سے مکی آرتھر کو چاہئے کہ وہ کھلاڑیوں کو اپنا فطری کھیل کھیلنے کی نصیحت کریں۔

مزید :

کھیل -