جہاز کے ٹیک آف کے وقت کھانے کی ٹیبل بند کرنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟ پائلٹ نے اصل اور انتہائی حیران کن وجہ بتادی

جہاز کے ٹیک آف کے وقت کھانے کی ٹیبل بند کرنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟ پائلٹ نے اصل ...
جہاز کے ٹیک آف کے وقت کھانے کی ٹیبل بند کرنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟ پائلٹ نے اصل اور انتہائی حیران کن وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)ہوائی جہاز کے ٹیک آف کا وقت ہو یا لینڈنگ کا، مسافروں کو سیٹ بیلٹ باندھنے کے ساتھ یہ ہدایت ضرور کی جاتی ہے کہ اپنے سامنے موجود کھانے کی ٹیبل کو بھی بند کردیں، یعنی اسے اوپر کی جانب کر کے سیٹ کے ساتھ لگا دیں۔ سیٹ بیلٹ باندھنے کی تو سمجھ آتی ہے لیکن کھانے کی ٹیبل کو بند کرنے کا کیامقصد ہو سکتا ہے؟ اس دلچسپ مگر اہم سوال کا جواب ایک تجربہ کار پائلٹ سے ہی جان لیتے ہیں۔
ایزی جیٹ ایئر لائن کے سینئر پائلٹ کرس فوسٹر کے سامنے جب یہ سوال رکھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کو ٹیبل ٹرے اوپر کرنے کیلئے بلاوجہ نہیں کہا جاتا۔دراصل ہم ہر قسم کے خطرے سے ٹمٹنے کی تیاری کرتے ہیں۔ ٹیبل ٹرے کو اس لیے اوپر کروا دیا جاتا ہے کہ اگر ایمرجنسی صورت میں ٹیک آف روکنا پڑجائے تو طیارے کو فوری طور پر روکنے کے باعث مسافر آگے کی جانب گرتے ہیں اور ٹیبل ٹرے کی وجہ سے اُن کے زخمی ہونے کا خطرہ وہوتا ہے۔ یہی صورت حال بعض اوقات لینڈنگ کے دوران بھی پیش آسکتی ہے۔ اگرچہ اس طرح کی ایمرجنسی کا امکان بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی اس کیلئے تیاری ضرور رکھی جاتی ہے۔
اسی طرح جب کسی ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کو طیارے سے نکالنا پڑ جائے تو بھی ٹیبل ٹرے اوپر ہونی چاہیے۔ اگر یہ کھلی ہو گی تو جلدی میں نکلتے ہوئے مسافروں کے راستے کی رکاوٹ بنے گی، اور کوئی مسافر اس کی وجہ سے زخمی بھی ہو سکتا۔ اس لئے جب آپ کو ہدایت کی جائے کہ ٹیبل ٹرے کو اُوپر کر دیجئے، تو ضرور اس ہدایت پر فوری عمل کریں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -