پرویز مشرف بیرون ملک ڈانس کیوں کررہے ہیں ؟سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے ایسی وجہ بیان کردی کہ جان کر آپ کوبھی مشرف سے ہمدردی ہوجائیگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کہنہ مشق صحافی ، معروف دانشور اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ پرویزمشرف کی کمر میں درد ہے جس کی وجہ سے ہوسکتا کہ کسی نے اس کے علاج کیلئے ڈانس تجویز کیاہو، اگر مریضوں کے کمرے سے شہد اور زیتون کا تیل بر آمد ہو سکتاہے تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ پرویز مشرف کی کمر میں درد ہے اورہوسکتاہے کسی نے اس درد کے علاج کیلئے ڈانس تجویز کیاہو، اگر مریضوں کے کمرے سے شہداور زیتون کا تیل بر آمد ہوسکتاہے تو پھر کچھ بھی ہو سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نقاہت شکار ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ بڑھاپا نہیں بلکہ دباﺅ ہے جس کی وجہ سے وہ اس قدر نقاہت کا شکار نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے نام پر ایک کے بعد ایک ادارہ قائم کرتے چلے جارہے ہیں لیکن جو دستور کا بنیادی ڈھانچہ ہے اس پر توجہ نہیں کی جاتی ۔