حکومت نے سرکاری اشتہارات کے معاملے پر کمیٹی بنادی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری اشتہارات کے حوالے سے ایسا اقدام اٹھا لیا کہ آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق حکومت نے سرکاری اشتہارات کے معاملے پر کمیٹی بنادی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی حکومت یا وفاق کو اشتہارات کیلئے کمیٹی کی اجازت لینا ہوگی،وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے ، کمیٹی وزارت اطلاعات کی جانب سے قائم کی گئی ہے ، کمیٹی میں کے پی،پنجاب اور بلوچستان کے وزیر اطلاعات بھی شامل ہوں گے ، جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی ،سینیٹر فیصل جاوید کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،نوٹیفکیشن وزیراطلاعات فواد چودھری کے دستخط سے جاری کیا گیا۔