’’یہ ایکسر سائز کا کون سا طریقہ ہے ؟‘‘ پاک فوج کے تین نوجوان کمانڈوز نے اپنی ایک ایسی تصویر شائع کردی کہ دیکھ کرہی آپ کی حیرت سے ہنسی چھوٹ جائے گی
لاہور(ایس چودھری)پاکستان آرمی کے سپیشل سروس گروپ(SSG) کے کمانڈوز کو پوری دنیا کی سپیشل فورسز میں نمایاں اور غیر ممولی مقام حاصل ہے ۔اسکی اہم ترین وجہ ایس ایس جی کمانڈوز کو دی جانے والی وہ سخت ترین تربیت ہے جس کو برداشت کرنا جوانمردی سے بھی آگے کی خوبی سمجھی جاتی ہے ۔ ایس ایس جی کمانڈوز کو جہاں فوج کی پیشہ وارانہ تربیت دی جاتی ہے وہاں ہر طرح کے زمینی اور موسمی حالات کا بھی مقابلہ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے ۔جدید فوج کے تصورات کے تحت ایس ایس جی کمانڈوز کو ہر دور کی لڑاکا تکینک بھی سکھائی جاتی ہیں اور بسا اوقات ایک ایس ایس جی کمانڈوکو کوئی چھلاوہ ہی سمجھ لیا جاتا ہے کیونکہ وہ جسمانی مہارتیں دکھانے میں غیر معمولی صلاحیتیں حاصل کرلیتاہے اور بڑے سے بڑے مشکل حالات میں بھی ٹارگٹ پورا کرلیتا ہے۔پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز کے بارے مشہور ہے کہ یہ انتہائی زندہ دل بھی ہوتے ہیں،سوشل میڈیا پر ایس ایس جی کمانڈوز کے حوالے سے ایک ایسی ہی تصویر دیکھ کر لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ ایس ایس جی کمانڈوز کی زندہ دلی سے کی جانے والی ورزشوں اور حرکتوں کو سراہتے ہوئے کہا گیاہے کہ ورزش کرنے کا یہ کون سا طریقہ ہے کہ لوگ ورطہ حیرت میں ہی مبتلا ہوجائیں ۔اس تصویر کو دیکھ کر آپ بھی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ایس ایس جی کمانڈوز کے تین نوجوان ایک دوسرے پر یوں لیٹے ہوئے ہیں کہ نظر دھوکا کھاجاتی ہے کہ آیا اس طرز کی ایکسرسائز میں یہ کتنے نوجوان ہیں ۔یہ تینوں ایس ایس جی کمانڈوز ایک دوسرے پر اس انداز میں سہ منزلہ لیٹے ہیں کہ انکی قوت برداشت اور مہارت کی داد دینی پڑتی ہے اور بے اختیار کہنا پڑتا ہے کہ واقعی پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کا کوئی جوڑ اور توڑ نہیں ہے ۔