موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت نہیں: ہربھجن سنگھ

موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت نہیں: ہربھجن سنگھ
موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت نہیں: ہربھجن سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(سی پی پی) بھارت کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں بھارتی سائیڈ کو شکست دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہاکہ دونوں ٹیموں میں بہت فرق ہے، موجودہ پاکستانی ٹیم میں ہمیں ہرانے کی قابلیت نہیں ہے، اب تک کے دونوں میچز میں وہ صرف کھیل رہے تھے مگر جیت کے لیے نہیں، ٹائٹل کے لئے بدستور بھارتی ٹیم ہی فیورٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھارتی کھلاڑیوں کے مقابلے میں نہیں کھیل سکتے۔اگر فائنل میں دونوں ٹیموں کا جوڑ پڑا بھی تو پاکستان پر نفسیاتی دباؤ ہوگا اور بھارتی ٹیم میچ جیت جائے گی۔

مزید :

کھیل -