’میرے ساتھ والے کمرے میں یہ لڑکی نئی آئی ہے، اس نے دیواروں پر آدمیوں کی تصویریں لگائی ہیں، پہلے میں سمجھی گلوکاروں کی تصاویر ہیں لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔‘ ان تصاویر کی حقیقت کیا تھی؟ طالبہ کی بات جان کر آپ بھی واقعی ڈر جائیں گے

’میرے ساتھ والے کمرے میں یہ لڑکی نئی آئی ہے، اس نے دیواروں پر آدمیوں کی ...
’میرے ساتھ والے کمرے میں یہ لڑکی نئی آئی ہے، اس نے دیواروں پر آدمیوں کی تصویریں لگائی ہیں، پہلے میں سمجھی گلوکاروں کی تصاویر ہیں لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔‘ ان تصاویر کی حقیقت کیا تھی؟ طالبہ کی بات جان کر آپ بھی واقعی ڈر جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن(نیوز ڈیسک)ہاسٹل میں رہنا بھی ایک عجیب تجربہ ہے، ایک جانب آپ اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ اب آزادانہ ماحول میں زندگی گزاریں گے تو دوسری جانب نئے لوگوں اور نئے ماحول کے ساتھ مطابقت اختیار کرنا بھی ایک آزمائش ہوتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ کمرے میں آپ کے ساتھ رہنے والا آپ کا عزیز ترین دوست بن جائے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی زندگی میں آنے والا بدترین شخص ثابت ہو۔ 
اس لڑکی کہانی بھی ایسی ہی ہے جسے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں جاکر معلوم ہوا کہ اجنبیوں کے ساتھ رہنا کس قدر عجیب ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لڑکی کا کہناہے کہ ’’ہاسٹل میں میری روم میٹ نے کمرے کی دیواروں پر عجیب و غریب نظر آنے والے کچھ مردوں کی تصاویر لگارکھی تھیں۔ یہ پرانے دور کے راک سٹار گلوکار لگتے تھے اور میں سمجھی کہ شاید اس لڑکی کو راک میوزک اور راک سٹارز میں دلچسپی ہے۔ 
پھر ایک دن میری دوست نے بتایا کہ وہ کوئی راک سٹار نہیں ہیں بلکہ سیریل کلر ہیں۔ اس نے دیواروں پر ہر مشہور سیریل کلر کی تصویر لگارکھی تھی۔ میں بہت خوفزدہ ہوگئی اور اسے کہا کہ وہ ان تصاویر کو اتارے لیکن اس نے انکار کردیا۔ وہ نہیں بتانا چاہتی تھی کہ اس نے یہ تصاویر کیوں لگارکھی ہیں۔ 
جس دن یہ انکشاف ہوا اسی دن میں نے اپنا کمرہ تبدیل کرنے کی درخواست دے دی اور جونہی مجھے کسی اور کمرے میں جگہ ملتی ہے میں اپنا سامان اٹھا کر وہاں شفٹ ہوجاؤں گی۔ اب اس کمرے میں جانا تو درکنار میں اپنی اس روم میٹ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈرتی ہوں۔ میں نے تو ڈر کے مارے کبھی کوئی ہارر فلم بھی نہیں دیکھی لیکن اس لڑکی نے تو مجھے حیران کردیا ہے۔ پتہ نہیں وہ سیریل کلرز کی گھورتی آنکھوں کی موجودگی میں کیسی سوتی ہے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -