اداکارہ نور نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تو طوفان آگیا، پاکستانی ان پر برس پڑے کیونکہ۔۔۔

اداکارہ نور نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تو طوفان ...
اداکارہ نور نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگائیں تو طوفان آگیا، پاکستانی ان پر برس پڑے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی شو بز سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات کی زندگی میں یہ انقلابی تبدیلی آئی کہ شوبز کی رنگا رنگ دنیا کو چھوڑ کر وہ مذہب کی جانب مائل ہو گئے۔ کچھ تو اپنے اس فیصلے پر قائم رہے اور کچھ پلٹ کر واپس شوبز کی رنگینیوں میں کھو گئے۔ یہ انقلاب اداکارہ نور کی زندگی میں بھی آیا اور اب وہ ہمیشہ سکارف پہنے نظر آتی ہیں۔ 
بدقسمتی دیکھئے کہ جب وہ ایک سلیبرٹی حسینہ کے طور پر دکھائی دیتی تھیں تو اُنہیں بے پردگی اور برہنگی کا طعنہ دیا جاتا تھا مگر اب انہوں نے سکارف اوڑھ لیا ہے تو تنقید کرنے والوں نے انہیں کوسنے کے کچھ اور بہانے ڈھونڈ لئے ہیں، یعنی ہر حال میں دوسروں کا بُرا بھلا ضرور کہنا ہے چاہے اس کے لئے بہانہ جو بھی گھڑنا پڑے۔ 
اداکارہ نے اپنی کمسن بیٹی کی چھٹی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔اب اور کچھ نہ ملا تو کچھ عادی ناقدین یہ کہتے ہوئے اُن کے پیچھے پڑ گئے کہ سالگرہ منائی ہی کیوں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ اندر سے وہ ابھی بھی وہی پرانی نور ہے جو مغربی تہذیب کی پیروکار ہے، اور کسی کا مشورہ ہے کہ سالگرہ منانی ہے تو سکارف اتار دو، گویا سالگرہ نہیں منائی کوئی گھناؤنا جرم کر ڈالا ہے۔
اگرچہ اُن کی کمسن بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر بہت شائستہ اور خوبصورت ہیں مگر بہت سے لوگ ہیں جو انہیں دیکھ کر سخت آگ بگولہ۔ 
تسویب فاطمہ نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’’بس حجاب پہن کر مسلمان بن جاؤ باقی سارے کام انگریزوں والے کرکے ثواب حاصل کرتی رہو۔‘‘ 


اقراء اعوان نے اپنی جلن کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’ماشاء اللہ ماما60 برس کی ہوگئیں۔‘‘ 


حنا جنید نے اندر کی خبر لاتے ہوئے بتایا ’’کام پورے ہیں اس کے ویسے حجاب میں۔‘‘


غرضیکہ جس کے منہ میں جو آتا ہے کہہ رہا ہے۔ اس بات کا بھی کوئی احساس نہیں کہ تنقید کرتے ہوئے الفاظ کس طرح کے استعمال کئے جا رہے ہیں، نام نہاد اصلاح کی خواہش کے نام پر کیسی کیسی بیہودہ بات کی جا رہی ہے۔