’آئن سٹائن بھی شیعہ تھا اور۔۔۔‘ شیعہ عالم نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپاہوگیا، پاکستانی حیران پریشان رہ گئے کیونکہ۔۔۔
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دین کے فضائل بیان کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دین کی جانب مائل کرنا بہت اچھی بات ہے، مگر کیا ایک سچے دین کی سچائی کو بیان کرنے کے لئے من گھڑت باتوں کا سہارا لینا ضروری ہے؟ اس خطیب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر عام ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد یہ سوال اٹھا رہی ہے۔
یہ ویڈیو غالباً حال ہی میں کسی مذہبی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے۔ تقریر کرنے والے یہ صاحب اپنے سامعین کو خوش کرنے کے لئے بہت پرجوش نظر آتے ہیں اور اسی جوش کے عالم میں بیان کر رہے ہیں کہ بیسویں صدی کا معروف ترین سائنسدان آئن سٹائن مسلمان ہو گیا تھا، اور پھر شیعہ بھی ہو گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مختصر کلپ میں یہ صاحب کہتے نظر آتے ہیں ’’توجہ رہے صاحب! اور یہی وہ پوائنٹ تھا کہ دنیا کا مانا ہوا سائنسدان آئن سٹائن اس پوائنٹ کو دیکھ کر مسلمان ہوا، پھر شیعہ ہوگیا۔ جی ہاں، میرے پاس پوری کیسٹ اس کی موجود ہے۔‘‘
یہ عجیب ’انکشاف‘ ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو سخت حیران کر رکھا ہے۔ اگر کوئی ایسا واقعہ پیش آیا بھی تو غالباً صرف انہی صاحب کے علم میں ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بہت سی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ جب دنیا کی مشہور ترین شخصیات نے اپنا مذہب چھوڑ کر دین اسلام کو اختیار کیا، تو کیوں نا ایسی کہانیوں کی بجائے اُن حقیقی مثالوں کا ذکر کیا جائے۔ مائیک ٹائسن ایک عظیم امریکی باکسر تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا اور مسلمان ہوگئے ۔ دنیا انہیں محمد علی کے نام سے جانتی ہے اور انہیں بیسویں صدی کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ ایک اور مثال مشہور بھارتی موسیقار دلیپ کمار ہیں۔ قبول اسلام کے بعد وہ اے آر رحمن بن گئے اور اب وہ کسی تعارف کے مہتاج نہیں ہیں۔ جب ایسی حقیقی مثالیں موجود ہیں کہ مشہور لوگوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تو اس طرح کی فرضی کہانی بیان کرنے کی آخر کیا ضرورت ہے کہ آئن سٹائن نے اسلام قبول کرلیا اور پھر وہ شیعہ بھی ہوگیا۔