امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نومبر میں مزید پابندیوں کا عندیا دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نومبر میں مزید پابندیوں کا عندیا دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نومبر میں مزید پابندیوں کا عندیا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے اپنی عوام کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کر دی ہے، پڑوسی ممالک بھی ایران کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو سبق سکھانے کے لیے پابندیاں لگائی ہیں، نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے،5 نومبر سے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائیں گے،تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں،ایران پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا،ایران پرپابندیاں خطےمیں عدم استحکام کیلیےایرانی فنڈنگ روکنےکیلیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سے تجارت میں عدم توازن برداشت نہیں کیا جائے گا، تجارت شفاف اورمتبادل بنیاد پر ہونی چاہیے،شام کے مسئلے کا حل ایران کو شامل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوا تو کارروائی کریں گے، اسد حکومت نے کیمیائی ہتھیار نصب کیے تو امریکا کارروائی کرے گا، ہم صرف ان ممالک کو امداد دیں گے جو امریکا کا احترام کرتے ہیں، اصلاحات ہونےت ک انسانی حقوق کونسل میں واپس نہیں آئیں گے، امریکا یواین امن مشن کے لیے 25 فیصد سے زیادہ فنڈز نہیں دے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرائم کی عالمی عدالت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے پرُعزم ہیں،دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ کے خلاف کام کرینگے،امریکاخلیجی ملکوں،اردن،مصرکےساتھ علاقائی اسٹریٹجک الائس پرکام کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ شمالی کوریاکےصدرسےملاقات کے بعدایٹمی تجربات بندہوگئےہیں،جنوبی کوریاکےصدرمون،وزیراعظم جاپان ،چینی صدرکاشکرگزارہوں،اب شمالی کوریا سے میزائل اِدھر ادھر نہیں داغے جا رہے ،جوہری ہتھیاروں کےمکمل خاتمےتک شمالی کوریاپرپابندیاں برقراررہیں گی،شمالی کوریا نے بہت اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نے کئی ممالک اورانکےسربراہوں سےبہت اچھےتعلقات بنائےہیں،شمالی کوریاکے معاملےمیں ہمیں کامیابی ملی۔