فرانسیسی جنگی طیاروں کی خریداری، معاہدے پر قائم رہیں گے: بھارتی وزارت خزانہ کا اعلان

فرانسیسی جنگی طیاروں کی خریداری، معاہدے پر قائم رہیں گے: بھارتی وزارت خزانہ ...
فرانسیسی جنگی طیاروں کی خریداری، معاہدے پر قائم رہیں گے: بھارتی وزارت خزانہ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت فرانس کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کے دوطرفہ معاہدے پر قائم رہے گی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق اس معاہدے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ایک اسکینڈل کا سامنا ہے اور اس پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اپوزیشن کانگریس پارٹی نے یہ مطالبہ بھی کر دیا کہ اس معاہدے میں بے ضابطگیوں کی باقاعدہ چھان بین کرائی جائے۔ رافیل طرز کے 36 فرانسیسی جنگی طیارے خریدنے کا قریب 9 بلین ڈالر مالیت کا معاہدہ 2016 میں طے پایا تھا۔