”اب وقت آگیاہے کہ ۔۔۔“معروف قانون دان رشید اے رضوی نے انتہائی خطر ناک بات کردی

”اب وقت آگیاہے کہ ۔۔۔“معروف قانون دان رشید اے رضوی نے انتہائی خطر ناک بات ...
”اب وقت آگیاہے کہ ۔۔۔“معروف قانون دان رشید اے رضوی نے انتہائی خطر ناک بات کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان رشید اے رضوی نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ یہ تاثر ختم کردیا جائے کہ فوج اور عدلیہ پر کے لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ۔

جیونیوز کے پر وگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ یہ ثاثر ختم کردیا جائے کہ فوج اور عدلیہ کے لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ،سپریم کورٹ اس طرف پیش قدمی کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپس آئیں اور آرٹیکل سکس کا سامنا کریں،اگر عدالت ان کوبری کرتی ہے تو ٹھیک ہے بصورت دیگر جوبھی فیصلہ ہو، اس کو قبول کرنا ہوگا ،یہ تاثر اب ختم کرنا پڑے گا کہ ریٹائرڈ جرنیل قانون سے با لا تر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا مقدمہ ملک کاپہلا آرٹیکل سکس کا مقدمہ ہے اور یہ بہت بہتر ہوگا کہ اگر عدالت اس کیس کا فیصلہ سنا دے ۔

مزید :

قومی -