گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے تجویز طلب کرلیں

گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے تجویز طلب کرلیں
گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے تجویز طلب کرلیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپوزیشن رہنماوں سے تجاویز طلب کر لیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وفاق نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، بلاول بھٹو، اسد محمود، خواجہ آصف و دیگر کے نام پر ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تجاویز دی جائیں۔ مراسلہ کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ آپ کی تجاویز سے شفاف انتخاب کے انعقاد میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15نومبر کو شیڈول ہیں۔اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے امیدواران کے ناموں سے بھی میڈیا کو آگاہ کر چکے ہیں۔

مزید :

قومی -