وزیراعلی پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات،  جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو 

وزیراعلی پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات،  جاری منصوبوں کی پیش رفت ...
وزیراعلی پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات،  جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار  سے   چیئرمین سی پیک اتھارٹی  عاصم سلیم باجوہ نے ملا قات کی، ملاقات کے دوران  پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے۔پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز ی سے مکمل کیا جا رہا ہے،سی پیک منصوبوں کی تکمیل سےمعیشت بہتر ہوگی،ملاقات میں پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ پر مزید فوکس کرنے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہوچکا ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین آئندہ ماہ کے آخر تک چلانے کا ارادہ ہے،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے،سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر پیشرفت اطمینان بخش ہے۔