شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے: فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے: فیاض الحسن چوہان
شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کے کیسز کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے۔مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘کی رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہا کہ صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کا اندر جانا عمران خان کی خواہش نہیں بلکہ احتساب کی ضرور ت ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر ففتھ جنریشن وار کی انتہا تھی۔ن لیگ کی نائب صدر کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ مریم جتنا بولیں گی، اتنی بھاگ دوڑ کریں گی اور جگ ہنسائی ان کے کھاتے میں آئے گی۔

مزید :

قومی -