قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس28ستمبر کو طلب، سپیکر  کی جانب سےخطوط ارسال  

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس28ستمبر کو طلب، سپیکر  کی جانب ...
قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس28ستمبر کو طلب، سپیکر  کی جانب سےخطوط ارسال  

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیاگیا،اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت 28 ستمبر کو سہ پہر 3بجے کونسٹیوشن روم میں منعقد ہو گا،سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال  کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کا کہناہے کہ  28 ستمبر کو سہ پہر 3بجے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیاگیا اور اس سلسلہ میں خطوط بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔ اسد قیصر  کا کہناتھا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے، پارلیمانی پارٹیوں کے رہنما انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز دیں،انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سب مل کر متعلقہ قوانین، رولز اور طریقہ کار میں ترامیم تجویز کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -