پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی تربیتی مشقیں شروع

پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی تربیتی مشقیں شروع
پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی تربیتی مشقیں شروع

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی تربیتی مشقیں شروع ہو گئیں،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی تربیتی مشقوں کا آغاز ہو گیا،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشقوں میں کراچی اور پنوں عاقل کے جوان حصہ لے رہے ہیں ،کور کمانڈر نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -