مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی، مستقل مندوب منیر اکرم 

مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی، مستقل مندوب منیر اکرم 
مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی، مستقل مندوب منیر اکرم 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے، مفادات کی وجہ سے کئی ممالک کے مسئلہ کشمیر پر منہ بند ہیں، مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ وزیراعظم آج رات 9بجکر 45منٹ پراقوام متحدہ سے خطاب کریں گے،وزیراعظم مسئلہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر کھلی بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ساکھ سے متعلق صحیح سوالات اٹھائے ہیں،ہمیں کئی معاملات پر اپنی واضح پوزیشن لینا ضروری تھی ۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ اقوام متحدہ کی حمایت کرنی ہوگی ،چھوڑ نہیں سکتے، دنیا کا ہر ملک مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے آگاہ ہے، مفادات کی وجہ سے کئی ممالک کے مسئلہ کشمیر پر منہ بند ہیں، مسئلہ کشمیر پر چپ رہنے والے ممالک کو شرمندگی ہوگی۔

منیر اکرم نے کہاکہ اقوام متحدہ قرار دادوں پر عملدرآمد کی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہوئی،مسئلہ کشمیر سے متعلق یو این سیکرٹری جنرل کا 8 اگست کا بیان واضح ہے،سیکرٹری جنرل کے پاس فوج نہیں ،نہ ہی سلامتی کونسل کی طاقت ہے، منیر اکرم نے کہاکہ بھارت چھوٹے رکن ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکارہا ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر 2 رپورٹس جاری کیں،اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر میں تحقیقاتی ٹیم بھجوانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر انکوائری کمیٹی بنانے کی تجویز دی،بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پر 18 ممالک کا اعلامیہ جاری ہوا،ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر بیان حوصلہ افزا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -