کراچی میں ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل

 کراچی میں ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل
 کراچی میں ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں ایک اور بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ آٹھ سالہ بچے حارث کی بوری بند لاش شفیق موڑ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔
لاش پھینکنے والے شخص کو لواحقین نے پکڑکر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ جاں بحق بچے کی شناخت حارث ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ بچے کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کے گلے پر ے تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ بچے کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کا بھتیجا گزشتہ شب مغرب کے وقت سے لاپتہ تھا۔ مبینہ ملزم کچھ عرصے قبل مقتول بچے کے برابر والے گھر میں رہائش پذیر تھا۔
حارث کی لاش تدفین کےلئے ورثہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم سمیع اللہ گھر کے قریب ہی رہتا ہے جو پہلے مقتول بچے کے برابر والے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ زیر حراست شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کردیا ہے جو بچے کی لاش پھینکنے جارہا تھا۔