ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ، وزیر تعلیم سندھ 

ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،بچوں کی صحت پر کسی ...
ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ، وزیر تعلیم سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ملیر کے مختلف نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا،وزیر تعلیم سندھ نے سکولز انتظامیہ کو مکمل ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ،سعید غنی نے ایک کلاس میں بچو ں کے درمیان سماجی فاصلہ ہر ممکن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ 28 ستمبر کو تمام کلاسز کے آغاز پر تیاریاں مکمل کی جائیں ،اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں ،سعید غنی نے کہاکہ یہ بات واضح ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔