حساس مقامات پر تعینات ایس پی یو اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد 

حساس مقامات پر تعینات ایس پی یو اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر ...
حساس مقامات پر تعینات ایس پی یو اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حساس مقامات اور قونصلیٹس پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی یو کے اہلکاروں کے اسمارٹ فون پر پابندی کا مراسلہ ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے جاری کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس مقامات اور قونصل خانوں پر تعینات اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے اور یہ پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید :

قومی -