” میرے خلاف جھوٹ بولنا بند کر دو ورنہ ۔۔“ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے محمد زبیر نے بڑی دھمکی دیدی 

” میرے خلاف جھوٹ بولنا بند کر دو ورنہ ۔۔“ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے محمد ...
” میرے خلاف جھوٹ بولنا بند کر دو ورنہ ۔۔“ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے محمد زبیر نے بڑی دھمکی دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے آخر کار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرے خلاف جھوٹ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تمام حقائق ثبوت کے ساتھ جاری کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کریں۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر میرے خلاف جھوٹ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تمام حقائق ثبوت کے ہمراہ جاری کردوں گا۔
یاد رہے کہ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد محمد زبیر نے بھی ملاقات کی تصدیق کی تھی ۔ محمد زبیر کے تصدیقی بیان کے بعد شیخ رشید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی حالیہ ملاقاتوں سے پہلے گذشتہ 36 سال میں آرمی چیف سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمان سے لیکر بلاول زرداری تک سب آرمی چیف سے تنہائی میں ملاقات کر چکے، مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کر چکے،چیلنج کرتا ہوں کہ میں میری بات کو جھوٹا ثابت کریں،مولانا فضل الرحمان ملک میں شیعہ، سنی فسادات پھیلانا چاہتے ہیں،ہرہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا، نہ یہ استعفی دیں گے، نہ دھرنا دیں گے، نہ عدم اعتماد لائیں گے،اپوزیشن اگر استعفیٰ دینا چاہتی ہے تو دے ہم آج ہی الیکشن کرائیں گے،نوازشریف ضیاالحق کی گود میں جوان ہوکر آج اسی فوج کو آنکھیں دکھارہا ہے، نوازشریف نے اپنی سیاست کا گلا خود دبا کر اپنی سیاسی قبر کھود دی ہے۔

مزید :

قومی -