” وزیر چاپلوسی کامران خان کیلئے بہتر عہدہ ہے “

” وزیر چاپلوسی کامران خان کیلئے بہتر عہدہ ہے “
” وزیر چاپلوسی کامران خان کیلئے بہتر عہدہ ہے “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سینئر صحافی کامران خان پر حکومت کی مبینہ خوش آمد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ” ان کیلئے ” وزیر چاپلوسی “ کا عہدہ بہتر رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کامران خان جس طرح نااہل نیازی کی حد سے زیادہ چاپلوسی کر رہے ہیں لگتا ان کو بھی کوئی عہدہ ملنے والا ہے،ویسے ان کیلئے “وزیر چاپلوسی” بہت بہتر عہدہ ہوگا۔“


اپنے ایک اور پیغام میں حنا پرویز بٹ نے ایک میڈیا گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”ایک چینل ایسا گندہ اور بدبودار چینل ہے جو ہر وقت ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا میں مصروف رہتا ہے۔ارشد شریف پروپیگنڈا ماسٹر آج نواز شریف کے ٹویٹس کا غلط مطلب نکال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔عوام بیوقوف نہیں جو آپکی باتوں میں آئیں گے۔“

مزید :

قومی -