لاہورہائیکورٹ نے پی ایس ایل فرنچائزر کی درخواست پر پی سی بی کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے پی ایس ایل فرنچائزر کی درخواست پر پی سی بی کو تاحکم ثانی ...
لاہورہائیکورٹ نے پی ایس ایل فرنچائزر کی درخواست پر پی سی بی کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزرکی پی سی بی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے بدھ کو جواب طلب کر لیا،عدالت نے تاحکم ثانی درخواست گزاران کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روک دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزر کی پی سی بی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی سی بی نے فرنچائرز کو گارنٹی کی مد میں رقم طلبی کا نوٹس بھجوایا،کورونا وبا کی وجہ سے سب فرنچائرز بہت زیادہ متاثر ہوئیں ،پی ایس ایل میچ ملتوی ہونے سے آمدنی پر بہت اثر پڑا ہے ۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا،وکیل پی سی بی نے کہاکہ فرنچائزز مالکان 23 ستمبر کی میٹنگ میں نہیں آئے ،فرنچائزمالکان نے پیسہ سٹیڈیم سے نہیں براڈ کاسٹنگ کے ذریعے کمایا۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ رائتس ختم کرنے سے فرنچائزر کو مالی نقصان ہوگا ،وکیل پی سی بی نے کہاکہ درخواست گزاران یہاں آنے کی بجائے پی سی بی سے بات چیت کریں ۔
عدالت نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کو جواب طلب کر لیا،عدالت نے تاحکم ثانی درخواست گزاران کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روک دی۔

مزید :

کھیل -