شہباز تتلہ کوکلمہ چوک سے اغواکیاگیا، مفخر عدیل شہباز تتلہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر بیٹھ گئے جس سے ان کی موت ہو گئی ، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا

شہباز تتلہ کوکلمہ چوک سے اغواکیاگیا، مفخر عدیل شہباز تتلہ کے منہ پر تکیہ رکھ ...
شہباز تتلہ کوکلمہ چوک سے اغواکیاگیا، مفخر عدیل شہباز تتلہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر بیٹھ گئے جس سے ان کی موت ہو گئی ، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے شہباز تتلہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی مفخر عدیل سمیت دیگر کیخلاف عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا، شہباز تتلہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے بڑے بڑے انکشافات کئے ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق چالان میں کہاگیا ہے کہ مفخر عدیل اور اسد بھٹی نے شہباز تتلہ کوکلمہ چوک سے اغواکیا،ملزمان نے مشروب میں نشہ آور چیز پلائی جس سے کچھ دیر بعد شہباز تتلہ بے ہوش ہو گئے ، مفخر عدیل شہباز تتلہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر بیٹھ گئے جس سے ان کی موت ہو گئی ۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزموں نے شہباز تتلہ کو ڈرم میں ڈالنے کے بعد تیزاب ڈال دیا تھااورمحلول کو گٹر میں بہایاگیا،پولیس نے مفخر عدیل سمیت دیگر کیخلاف عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -