”میں واش روم میں گئی تو کرکٹ سٹارز کی بیگمات کوکین استعمال کر رہی تھیں“ بالی ووڈ اداکارہ نے آئی پی ایل سے متعلق شرمناک انکشاف کر دیا

”میں واش روم میں گئی تو کرکٹ سٹارز کی بیگمات کوکین استعمال کر رہی تھیں“ بالی ...
”میں واش روم میں گئی تو کرکٹ سٹارز کی بیگمات کوکین استعمال کر رہی تھیں“ بالی ووڈ اداکارہ نے آئی پی ایل سے متعلق شرمناک انکشاف کر دیا
کیپشن:    سورس:   InstaGram

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے ماضی کی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) پارٹیز میں کرکٹرز کی بیگمات، گرل فرینڈز اور متعدد اداکاروں کی جانب سے کوکین کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شرلین چوپڑا نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے گئی جہاں پر مجھے بعد میں ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا گیا، وہاں تمام معروف کرکٹرز اور بیگمات موجود تھیں، میں پارٹی میں بہت لطف اندوز ہوئی مگر جیسے ہی واش روم گئی تو وہاں کرکٹ سٹارز کی بیویوں کو کوکین استعمال کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں مردوں کے واش روم جاتی تو شائد وہاں پر بھی مجھے یہی منظر دیکھنے کو ملتا، بہرحال کوکین استعمال کرنے والی خواتین مجھے دیکھ کر مسکرا دیں جس پر میں نے بھی مسکرانے پر ہی اکتفا کیا، یہ سب کچھ دیکھنے پر مجھے لگا کہ میں غلط جگہ پر آ گئی ہوں اور پھر میں باہر آ گئی، اسی طرح کی ڈرگ پارٹیز ایک کے بعد ایک کرکے منعقد ہوتی رہیں۔ 

مزید :

کھیل -