سپریم کورٹ نے محکمہ معدنیات میں غیرقانونی تقرریوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نے محکمہ معدنیات میں غیرقانونی تقرریوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سپریم کورٹ نے محکمہ معدنیات میں غیرقانونی تقرریوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے محکمہ معدنیات میں غیرقانونی تقرریوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں محکمہ معدنیات میں غیرقانونی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ نگران حکومت مستقل تقرریاں کیسے کر سکتی تھی؟، عدالتی فیصلے موجود ہیں نگران حکومت کا کام الیکشن کراناہے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ نگران حکومت نے مختلف محکموں میں 632 تقرریوں کااشتہار دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ 2018 اور2019 کے امیدواروں کا این ٹی ایس ٹیسٹ لیں ، ٹیسٹ لیں، انٹرویو کریں، میرٹ لسٹ بنائیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -