ہندو برادری اسلام آباد پہنچ گئی، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا لیکن دراصل کیوں سراپا احتجاج ہیں؟

ہندو برادری اسلام آباد پہنچ گئی، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا لیکن دراصل ...
ہندو برادری اسلام آباد پہنچ گئی، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا لیکن دراصل کیوں سراپا احتجاج ہیں؟
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف پاکستان ہندو کونسل کی اپیل پر ملک بھر سے ہندو برادری ڈاکٹر رمیش کمار کی قیادت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ہندو برادری نے اسلام آباد کی شاہراہ جمہوریت پر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں شریک ہندو مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت راجستھان میں قتل ہونے والے پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کرے اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پر بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔

پاکستان ہندو کونسل نے باقاعدہ سٹیج اور کرسیاں لگا کر ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد پہنچے ہیں جن میں ہندو خواتین ، بچے اور مرد شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -