قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوارکے اجلاس میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن) کے ارکان میں تلخ کلامی 

قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوارکے اجلاس میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن) کے ارکان میں ...
قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوارکے اجلاس میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن) کے ارکان میں تلخ کلامی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوارکے اجلاس میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن) کے ارکان میں تلخ کلامی ہو گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوارکے اجلاس ہواجس میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن) کے ارکان میں تلخ کلامی ہو گئی ، پی ٹی آئی رکن نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ(ن)لیگ کی پالیسیوں کے باعث ہوا،(ن)لیگ سے پوچھاجائے ایسی پالیسی کیوں بنائی؟۔

ریاض الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی رکن کارویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے،تحریک انصاف والے کنٹینرکی پیداوارہیں،مصطفی محمود نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکارمررہاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -