انٹر بینک مارکیٹ میں ڈ الر سستا، سٹاک مارکیٹ میں کیاصورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈ الر سستا، سٹاک مارکیٹ میں کیاصورتحال ہے ؟ جانئے 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈ الر سستا، سٹاک مارکیٹ میں کیاصورتحال ہے ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔ 

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 806 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اب انڈیکس 190 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 996 پوائنٹس پر پہنچ چکاہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ انڈیکس جلدہی 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی حاصل کر لے گا۔ 

مزید :

بزنس -