کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور کی رہائشی خاتون زچگی کے لیے ہسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے آپریشن سے قبل ا±ن کا کرونا ٹیسٹ کیا۔

خاتون کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس پر ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تمام عمل کو انجام دیا۔ڈاکٹرز نے مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا، ماں اور تین بچے مکمل صحت مند ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹرز نے نوزائیدہ بچوں کے نمونے لے کر انہیں لیبارٹری بھیجا ہے تاکہ بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا معلوم کیا جاسکے۔

مزید :

بین الاقوامی -