بھارتی حکومت کو 11 پاکستانی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنی چاہئیں، فوادچودھری 

بھارتی حکومت کو 11 پاکستانی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنی چاہئیں، فوادچودھری 
بھارتی حکومت کو 11 پاکستانی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنی چاہئیں، فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ بھارتی حکومت کو 11 پاکستانی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنی چاہئیں،ہمسایہ ممالک بھارتی حکومت کی شیطانیوں سے تنگ آچکے،انصاف کے حصول کیلئے حکومت ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ بھارت میں 11 پاکستانی ہندوو¿ں کو بےدردی سے قتل کیاگیا،اخلاقی طور پر ہندو برادری کا مطالبہ درست ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ تمام پاکستان کے شہری تھے جو بھارت میں قتل ہوئے ،جودھ پورمیں پاکستانی ہندوو¿ں کیساتھ زیادتی پربھارت کارویہ نامناسب ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارتی حکومت کو 11 پاکستانی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنی چاہئیں،11 افراد کے قتل پر بھارت جواب دہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک بھارتی حکومت کی شیطانیوں سے تنگ آچکے،پاکستانی ہندوو¿ں کوپاکستان کیخلاف استعمال کرنے کیلئے دباو¿ڈالاجارہاتھا،فوادچودھری نے کہاکہ انصاف کے حصول کیلئے حکومت ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی ہندو کمیونٹی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -