بینکنگ کورٹ نے نواز شریف کے کزن زاہد شفیع اور دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

بینکنگ کورٹ نے نواز شریف کے کزن زاہد شفیع اور دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ ...
بینکنگ کورٹ نے نواز شریف کے کزن زاہد شفیع اور دیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی بینکنگ عدالت نے نواز شریف کے کزنوں کیخلاف بینک کا سٹاک چوری کروانے کے کیس کی سماعت کی اور کشمیر فیڈز لمیٹڈ کے مالک زاہد شفیع اور دوسرے ڈائریکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فاضل عدالت نے ایس ایچ او گلبرگ کو نواز شریف کے کزن زاہد شفیع سمیت دیگر کو گرفتار کر کے 7 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ بینکنگ عدالت کے جج چودھری ظفر اقبال نعیم نے بینک الفلاح کی درخواست پر سماعت کی۔ زاہد شفیع اور دیگر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ زاہد شفیع، سلمان مجاہد، علی مبارک اور دیگر ملزم بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔