"پارلیمانی کمیٹی میں سرکاری افسرکی بے عزتی قبول نہیں" سی سی پی او لاہور کی طلبی کے بعد شہبازگل بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد(اے پی پی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو 1999 میں محسن شاہ نواز رانجھا کے ڈیرے پر پولیس نے ریڈ کرکے گرفتار کیا جس کے خلاف ایف آئی آر درج تھی۔ پارلیمنٹ کی کسی کمیٹی میں سرکاری افسر کو بلا کر بے عزت کرنا کسی صورت قبول نہیں‘ اب عمران خان کی حکومت ہے کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔جمعرات کواپنے ویڈیو پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب پولیس کو بہت سے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم محسن شاہ نواز رانجھا کے گھر سے گرفتار ہوا اس وقت وہاں کے ڈی پی اوعمر شیخ تھے‘اب نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت نہیں عمران خان کی حکومت ہے۔