وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کرنے کافیصلہ 

وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کرنے کافیصلہ 
وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کرنے کافیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیاہے اور معاون خصوصی نوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹائیگر فورس کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس رضا کاروں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیاہے اور نوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی، وزیراعظم ٹائیگر فورس رضا کاروں کیلئے آئندہ روڈ میپ کا اعلان کریں گے ،وزیراعظم ٹائیگر فورس رضا کاروں میں خصوصی سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے ۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ سرٹیفکیٹس بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے،ٹائیگر کنونشن جلد اسلام آباد میں ہوگا۔عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے،وزیراعظم نے کہانوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کرینگے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -