28 ستمبر کو سندھ میں تمام کلاسز شروع ہو جائیں گی،وزیر تعلیم سندھ 

28 ستمبر کو سندھ میں تمام کلاسز شروع ہو جائیں گی،وزیر تعلیم سندھ 
28 ستمبر کو سندھ میں تمام کلاسز شروع ہو جائیں گی،وزیر تعلیم سندھ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ 28 ستمبر کو سندھ میں تمام کلاسز شروع ہو جائیں گی،پرائمری، پری پرائمری کے بچے سکول جا سکتے ہیں،تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 28 ستمبر کو سندھ میں تمام کلاسز شروع ہو جائیں گی،پرائمری، پری پرائمری کے بچے سکول جا سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ جن سکولوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے انہیں سیل کر دیاگیا، کئی جگہوں پر ابھی مسائل کاسامنا ہے ،انتہائی سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے ،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرانے پر کارروائی ہو سکتی ہے ۔

سعید غنی نے کہاکہ ایس او پیز بنانے میں بہت ساری چیزیں سکول پرچھوڑیں،انہوں نے کہاکہ وزیر صحت کے خدشات غلط نہیں بالکل درست ہیں،ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،وزیر تعلیم نے کہاکہ ٹاسک فورس کی میٹنگ میں سکول کھولنے کافیصلہ ہوا،جو والدین بچوں کو سکول نہیں بھیجنا چاہتے وہ نہ بھیجیں،تعلیم سے زیادہ بچوں کی صحت کا خیال رکھنا ہے ،انہوں نے کہاکہ کوشش کریں والدین بچوں کو خود سکول چھوڑیں اور واپس لائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -