سانحہ اے پی ایس، پاک فوج کی محکمانہ انکوائری کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

سانحہ اے پی ایس، پاک فوج کی محکمانہ انکوائری کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں
سانحہ اے پی ایس، پاک فوج کی محکمانہ انکوائری کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے پاک فوج کی محکمانہ انکوائری کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز نے جوڈیشل انکوائری کمیشن رپورٹ کے حوالے سے کہاہے کہ سانحہ اے پی ایس پر بریگیڈیئر سمیت 15 افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی ،فوج کی کورٹ آف انکوائری نے تحقیقات کے بعد کارروائی کی ۔

رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ میجر سمیت5 اہلکاروں کو فوج سے برطرف کردیا گیا،انکوائری کمیشن کو کارروائی پر مبنی تفصیلات کرنل کاشف نے پیش کیں۔

عسکری حکام کے مطابق کارروائی سانحہ میں ملوث ہونے یا غفلت پر نہیں کی کی گئی ،موقف اپنایا گیاکہ کاررروائی فوج کا روایتی معیار برقرار نہ رکھنے پر کی گئی ہے ،اتنے بڑے سانحہ کے بعد فوج کی جانب سے محکمانہ انکوائری ناگزیر تھی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -