”ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیاہے،اگر ٹیلیفونک ڈیٹا آوٹ کر دیا تو قیامت آجائے گی: شیخ رشید

”ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیاہے،اگر ٹیلیفونک ڈیٹا آوٹ کر دیا تو قیامت آجائے گی: ...
”ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیاہے،اگر ٹیلیفونک ڈیٹا آوٹ کر دیا تو قیامت آجائے گی: شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہےکہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے،میں نے اگر ٹیلیفونک ڈیٹا آوٹ کر دیا تو قیامت آ جائے گی ، مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزاز کی بات ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے اگرٹیلی فون ڈیٹاآوٹ کر دیاتو قیامت آجائے گی،آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزازکی بات ہے،مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ،آپ ملاقات کرتے ہیں میں باہرانتظار کررہاہوتاہوں ۔

ان کا کہناتھا کہ مریم نوازنے نوازشریف کو بہت نقصان پہنچایاہے ، نوازشریف کواقتدارسے نکالنے والی مریم نوازہیں،مر یم نواز نے پہلے بھی اپنے والد کو مشکل میں ڈالاہے،نوازشریف نےجوتقریر کی وہ جندال کی تقریرتھی۔ انہوں نےکہاکہ نہ دھرناہو گا نہ استعفےہوںگے،یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک عدم اعتمادنہیں لائیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےسیاست میں برے دن چل رہے ہیں،اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے،اپوزیشن جہاں جلسہ کرے گی ،وہاں میں بھی جلسہ کروں گا،سارے چور اور ڈاکو جیل میں ہوں گے ، وزیراعظم کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -