جیک ما کی جگہ چین کا امیر ترین آدمی ژونگ شنشن بن گیا، یہ کیا کام کرتے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی اتنا پیسہ کیسے کما لیا

جیک ما کی جگہ چین کا امیر ترین آدمی ژونگ شنشن بن گیا، یہ کیا کام کرتے ہیں؟ جان ...
جیک ما کی جگہ چین کا امیر ترین آدمی ژونگ شنشن بن گیا، یہ کیا کام کرتے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی اتنا پیسہ کیسے کما لیا
سورس: Nongfu Spring

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک علی بابا کے بانی جیک ما چین کے امیر ترین آدمی تھے لیکن اب ژونگ شن شن ان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین کے پہلے اور ایشیاءکے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ژونگ شن شن نے یہ دولت اپنے منرل واٹر کے کاروبار سے کمائی ہے۔ وہ چین کی منرل واٹر کی سب سے بڑی کمپنی کے مالک ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق بدھ کے روز تک ان کی دولت 58ارب 70کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی جو جیک ما کی دولت سے 2ارب زیادہ ہے۔
65سالہ ژونگ شن شن ایشیاءمیں بھارت کے کاروباری شخص مکیش امبانی کے بعد دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ دولت میں وہ مکیش امبانی سے قدرے پیچھے ہیں۔ عالمی سطح پر ژونگ شن شن 17ویں امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق ژونگ شن شن کی کمپنی ’ننگ فو سپرنگ‘ کے حال ہی میں شیئر فروخت کیے گئے جس سے اس کی مالیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور ژونگ شن شن رواں ماہ کے آغاز میں چین کے تیسرے امیر ترین شخص بنے۔ کمپنی کے حصص کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا گیا اور گزشتہ بدھ تک وہ چین کے پہلے امیرترین شخص بن گئے۔ژونگ کے پاس ننگ فو سپرنگ کے 84فیصد شیئرز ہیں۔