بھارت خطے میں تنہا ہوگیا ، چابہار میں ایران نے ہندوستان کو نکال دیا ہے، مشاہد حسین سید کا دعویٰ

بھارت خطے میں تنہا ہوگیا ، چابہار میں ایران نے ہندوستان کو نکال دیا ہے، ...
بھارت خطے میں تنہا ہوگیا ، چابہار میں ایران نے ہندوستان کو نکال دیا ہے، مشاہد حسین سید کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنمااورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےامورخارجہ کےچیئرمین مشاہد حسین سید نےکہاہےکہ سی پیک بڑی تیزی سے چل رہا ہے،بھارت خطے میں تنہا ہوگیا ہے، بھارت کی تمام ہمسایوں سے لڑائی ہے،  چابہار میں ایران نے بھارت کو نکال دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشاہد حسین سید نے  سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی  کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں ایڈووکیٹ بابرقادری کو کل شہید کیا جس کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر بھارت پریشان ہے، بھارت خطے میں تنہا ہوگیا ہے، بھارت کی تمام ہمسایوں سے لڑائی ہے،  چابہار میں ایران نے بھارت کو نکال دیا، سی پیک بڑی تیزی سے چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے، ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں۔