لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں بدھ تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بارش کے بعد قوس قزح نے رنگ بکھیر دیے۔ قوس قزاح کے دلفریب مناظر نے اسلام آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شہریوں نے اس کا نظارہ کیا۔اسلام آباد کے شہری بارش کے بعد خوشگوار موسم اور قوس قزاح سے لطف اندوز ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں نے اسلام آباد میں نظر آنے والی قوس قزح کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

مزید :

قومی -